ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر قیادت جھنگ پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ تھانہ صدر پولیس نے نتیجہ خیز آپریشن کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 13 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او ساجد حسین نے کامیاب
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر قیادت جھنگ پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ تھانہ صدر پولیس نے نتیجہ خیز آپریشن کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 13 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او ساجد حسین نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل رزاق اور ان کی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران اور کریمنل گینگز کے خلاف جاری مہم میں یہ کامیابیاں پولیس کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق ان گرفتاریوں سے زیر التواء مقدمات کو بروقت نمٹانے میں نمایاں مدد ملے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جھنگ پولیس ہر محاذ پر سرگرمِ عمل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *