خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ پولیس کا قائد ڈے اورکرسمس تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری

پولیس کی جانب سے قائد ڈے اور مسیحی برادری کی کرسمس تقریبات اور گرجا گھروں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس کی جانب…

جھنگ پولیس کا قائد ڈے اورکرسمس تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری

پولیس کی جانب سے قائد ڈے اور مسیحی برادری کی کرسمس تقریبات اور گرجا گھروں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس کی جانب سے قائد ڈے اور کرسمس کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس سے قائد ڈے اورکرسمس کی تقریبات اور گرجا گھروں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائیگا۔ضلع بھر میں مختلف تقریبات پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان دیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر ) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ کرسمس کے حوالے سے تمام تر سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،چرچ ہائے میں داخل ہونے والے اشخاص کی میٹل ڈیٹیکٹرکے ذریعے تلاشی لی جائے گی، چھتوں پرسنائپرز تعینات کئے جائیں گے اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔اس دوران اہم شاہراؤں اورچرچ ہائے کے اطراف ایلیٹ فورس اورپولیس موبائلز موثر گشت کو یقینی بنائیں گی۔ شہر بھرمیں اہم مقامات ، شاہراؤں، شہر کے داخلی وخارجی راستوں اور تفریحی مقامات پربھی پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے تاکہ قائد ڈے اورکرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی پی او جھنگ کا مزیدکہنا تھا کہ ضلعی پولیس کے اولین مقاصداور ترجیحات میں ہے کہ امن و امان کی صورت حال کومکمل طور پرکنٹرول میں رکھاجائے۔ پولیس افسران کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔جملہ ایس ڈی پی اووز اپنے اپنے سرکلز کی ڈیوٹی چیک کریں گے اور الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنائیں گے ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں