“نشہ مکاؤ، زندگی بچاؤ” مہم کے تحت جھنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر جاری اس مہم میں بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جس کے نتیجے میں
“نشہ مکاؤ، زندگی بچاؤ” مہم کے تحت جھنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر جاری اس مہم میں بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جس کے نتیجے میں 16 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 21 کلو گرام سے زائد چرس اور 60 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں فرحان، شگفتہ، شان، ناصر، عرفان، جابر سلطان، پٹھانی بی بی، تسلیم عباس، عمر دراز، غلام اکبر، فیصل، عثمان، واجد، محسن، آصف اور طاہر شامل ہیں۔
ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا ہے کہ نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جس کے خاتمے کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بطور ذمہ دار شہری منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *