728 x 90

جھنگ پولیس کی ماہِ اپریل کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں،خطرناک گینگز سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار،ترجمان پولیس

جھنگ پولیس کی ماہِ اپریل کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں،خطرناک گینگز سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار،ترجمان پولیس

ڈی پی او ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے ماہِ اپریل کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پولیس نے مختلف آپریشنز کے دوران 15 خطرناک کریمنل گینگز کے 38 ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے

ڈی پی او ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے ماہِ اپریل کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پولیس نے مختلف آپریشنز کے دوران 15 خطرناک کریمنل گینگز کے 38 ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

ضلعی سطح پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران 370 اشتہاری مجرمان اور 63 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 50 ملزمان کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ منشیات کے خلاف خصوصی مہم کے تحت 128 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن سے 103 کلوگرام چرس، 4 کلوگرام ہیروئن، 959 لیٹر شراب اور 390 لیٹر لہن برآمد ہوئی۔

ڈی پی او ساجد حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر وقت متحرک ہے اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے جھنگ میں کوئی جگہ نہیں اور ایسے افراد کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos