728 x 90

حکومت قومی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے پُرعزم ہے، جنید انوار چوہدری

حکومت قومی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے پُرعزم ہے، جنید انوار چوہدری

بحری امور کے وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اپنی ایک سو اڑتیس سالہ تاریخ میں سامان کی نقل و حمل کا سب سے زیادہ سالانہ حجم حاصل کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی نے رواں مالی سال کے دوران پانچ کروڑ

بحری امور کے وزیر محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اپنی ایک سو اڑتیس سالہ تاریخ میں سامان کی نقل و حمل کا سب سے زیادہ سالانہ حجم حاصل کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی نے رواں مالی سال کے دوران پانچ کروڑ چھیالیس لاکھ پچاسی ہزار ٹن سامان کی نقل و حمل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

وزیر نے اس کامیابی کی وجہ عملی کارکردگی میں اضافہ، مؤثر انتظام اور بندرگاہ کی صلاحیت میں اضافے کو قرار دیا۔

جنید انوار چوہدری نے اقتصادی ترقی میں مدد دینے کے لیے تمام قومی بندرگاہوں کو جدید بنانے، سرمایہ کاری راغب کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos