728 x 90

حکومت کا 23 مارچ کو پریڈ اور دیگر تقریبات منعقد نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 23 مارچ کو پریڈ اور دیگر تقریبات منعقد نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ اور اس سے متعلقہ تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، یہ فیصلہ خلیج میں جاری تیل کے بحران اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کفایت شعاری کے اقدامات کی

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ اور اس سے متعلقہ تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، یہ فیصلہ خلیج میں جاری تیل کے بحران اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کفایت شعاری کے اقدامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

 یہ دن مناسب سطح پر پرچم کشائی کی ایک سادہ تقریب کے ذریعے وقار اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یوم پاکستان کے نظریات کیلئے قوم کی استقامت اور غیر متزلزل عزم وسیع تر کفایت شعاری کے فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگ رہے۔

وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دن کو باوقار انداز میں منائیں اور تقریبات سادگی سے منانے کے احکامات کے پیش نظر اس دن کی اہمیت ماند نہیں پڑنی چاہئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos