دشمنی کے خاتمے کیلئے جھنگ پولیس کا موثر مصالحتی کردار
دشمنی کے خاتمے کیلئے جھنگ پولیس کا موثر مصالحتی کردار. انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مخالف فریقین کے درمیان صلح کروا دی گئی۔ پولیس کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے اہلیان علاقہ کا اظہار…

دشمنی کے خاتمے کیلئے جھنگ پولیس کا موثر مصالحتی کردار. انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مخالف فریقین کے درمیان صلح کروا دی گئی۔ پولیس کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے اہلیان علاقہ کا اظہار تشکر ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ موچیوالا اور کوتوالی میں مگھیانہ اور نول برداری کے درمیان دیرینہ تنازعہ قتل و غارت کی طرف بڑھ رہا تھا ۔ جھنگ پولیس کی طرف سے انسانی جانوں کے تحفظ اور دیرینہ دشمنی کے خاتمے کیلئے مصالحتی کردار ادا کرتے ہوئے فریقین میں صلح کروا دی گئی ۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ اور ڈی ایس پی سٹی سرکل غضنفر علی بھی موجود ۔ ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ انسدادی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ دیرینہ دشمنیوں کے خاتمے کیلئے مفاہمتی کردار بھی نبھایا جارہا ہے۔ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر محاز پر برسرپیکار ہے۔ پولیس کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے اہلیان علاقہ نے تشکرکا اظہار کیا


