رانا تنویرکی کسانوں کومقررہ قیمتوں پرکھادفراہم کرنے کی ہدایت
وزارت تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کسانوں کو مقررہ قیمتوں پر کھاد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ آج(منگل) اسلام آباد میں ربیع کی فصل میں یوریا کھاد…

وزارت تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کسانوں کو مقررہ قیمتوں پر کھاد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ آج(منگل) اسلام آباد میں ربیع کی فصل میں یوریا کھاد کی طلب ورسد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ربیع کی فصل میں یوریا کھاد کی طلب میں سولہ اعشاریہ چار فیصد اضافے کا امکان ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور غیرقانونی منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ کھاد کے پیداواری یونٹس کو مکمل صلاحیت پر کام کرنا چاہئے۔
اجلاس میں کھاد کی درآمد کے حوالے سے مختلف آراء اور تجاویز پر غور کیا گیا۔


