728 x 90

رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت رہے

رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت رہے

رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت رہے۔ اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر بڑھ کر تین ارب تریسٹھ کروڑ ڈالر ہوگئیں، جبکہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر سترہ ارب آٹھ کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ جولائی

رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر بڑھ کر تین ارب تریسٹھ کروڑ ڈالر ہوگئیں، جبکہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر سترہ ارب آٹھ کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

جولائی میں حسابات جاریہ کا خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اڑتیس فیصد کم ہو کر بتیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر رہ گیا۔

اس عرصے کے دوران روپے کی قدر نسبتاًمستحکم رہی اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

بہتر مالیاتی نظم و ضبط کی بدولت فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی میں ٹیکسوں کی مد میں آٹھ سو دس ارب روپے وصول کیے، جو ماہانہ ہدف سے زیادہ ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos