728 x 90

ریسکیو 1122 جھنگ کی جولائی 2026 کارکردگی رپورٹ جاری، 7,842 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس، 7,904 افراد کو امداد فراہم

ریسکیو 1122 جھنگ کی جولائی 2026 کارکردگی رپورٹ جاری، 7,842 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس، 7,904 افراد کو امداد فراہم

ریسکیو 1122 جھنگ نے یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ادارے نے ماہ بھر کے دوران ہزاروں شہریوں کو بروقت امداد فراہم کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 39,062 فون کالز

ریسکیو 1122 جھنگ نے یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ادارے نے ماہ بھر کے دوران ہزاروں شہریوں کو بروقت امداد فراہم کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 39,062 فون کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 7,842 ایمرجنسی کالز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شہریوں کو بروقت امداد فراہم کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران 918 روڈ ٹریفک حادثات، 6,080 میڈیکل ایمرجنسیز، 23 آگ لگنے کے واقعات، 134 کرائم ایمرجنسیز، 3 ڈوبنے کے واقعات، 7 عمارت گرنے کے حادثات، 201 بلندی سے گرنے کے واقعات اور 476 دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس فراہم کیا۔ ادارے نے مجموعی طور پر 7,904 متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی، جن میں 4,551 افراد کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 3,227 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ مختلف حادثات میں 126 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔

کارکردگی رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 جھنگ نے ماہ جولائی میں اوسطاً 252.97 ایمرجنسیز یومیہ نمٹائیں، جبکہ شہری اور دیہی علاقوں میں ادارے کا اوسط رسپانس ٹائم 9.45 منٹ ریکارڈ کیا گیا، جو ہنگامی حالات میں بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ خدمات کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنٹرول روم کو 5,039 معلوماتی کالز موصول ہوئیں، جبکہ 26,174 غیر متعلقہ، نامکمل اور غیر ضروری کالز بھی ریکارڈ کی گئیں۔ ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی نمبر 1122 کا استعمال صرف حقیقی ہنگامی صورتحال میں کریں تاکہ وسائل کا مؤثر استعمال ممکن ہو اور ضرورت مند افراد کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ ریسکیو 1122 جھنگ عوام کو بروقت، معیاری اور پیشہ ورانہ ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریسکیو ٹیمیں چوبیس گھنٹے الرٹ رہتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos