خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ریسکیو 1122 کو گزشتہ ماہ میں 29445 کالز موصول ہوئیں جن میں ایمر جنسی 8280 کالز تھیں

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے گزشتہ ماہ مئی کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ہر ایمر جنسی میں عوام الناس کی خدمت…

ریسکیو 1122 کو گزشتہ ماہ میں 29445 کالز موصول ہوئیں جن میں ایمر جنسی 8280 کالز تھیں

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے گزشتہ ماہ مئی کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ہر ایمر جنسی میں عوام الناس کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سرشار ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریوں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سےپر ہیز کریں تا کہ شہریوں کو بر وقت طبی سہولیات پہنچائی جاسکیں اور یہ بھی بتایا

کہ ریسکیو 1122 کو گزشتہ ماہ میں 29445 کالز موصول ہوئیں جن میں ایمر جنسی 8280 رونگ 10 معلوماتی 3484,فیک 01جبکہ 17670 دیگر کالیں شامل تھیں۔ ریسکیو 1122 نے جن 8280 ایمر جنسی کالرز پر ریسپونڈ کیا ان میں 1014 روڈ ایکسیڈنٹ ، 6607 میڈیکل ایمر جنسی 3985 افراد کو موقع پرابتدائی طبی امداد مہیا کی۔ 65 آگ لگنے کے واقعات 136 کرائم کالز، 03ڈوبنے کے واقعات ،06بلڈنگ منہدم ہونے کی ایمرجنسیزاور 449 متفرق واقعات شامل تھے۔ ، ریسکیو 1122 کو روزانہ ایمر جنسی کال کی ایوریج 267 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 9.13 منٹس رہی 6328 لوگوں کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیا گیا اور 85 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں محمد اشفاق نے مزید کہا کہ گرمیوں میں دریاؤں،نہروں،نالوں اور جھیلوں میں ڈوبنے کے حادثات بڑھ جاتے ہیں۔ جہاں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور والدین کو دوہرے صدمے سے گزرنا پڑتا ہے۔حکومت پنجاب نے نہروں و دریاؤں میں نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی ہے اور دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے لہذا نہروں میں نہانے اور تیراکی کرنے سے اجتناب کریں اور والدین ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔عوام الناس کو بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی جگہ پر قانون کی خلاف ورزی کیصورت میں فوراََ 15پر کال کریں

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں