ریسکیو 1122 کی گاڑیاں شہریوں کے لئے رحمت کی بجائے زحمت بننے لگیں۔ ریسکیو کی گاڑیوں کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ طور ریسکیو 1122 کی گاڑی نمبر JNA 20 نے گزشتہ صبح تھانہ مسن کے علاقہ چنڈ بھروآنہ کے قریب
ریسکیو 1122 کی گاڑیاں شہریوں کے لئے رحمت کی بجائے زحمت بننے لگیں۔ ریسکیو کی گاڑیوں کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ طور ریسکیو 1122 کی گاڑی نمبر JNA 20 نے گزشتہ صبح تھانہ مسن کے علاقہ چنڈ بھروآنہ کے قریب تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں مبینہ طور پر پیر کوٹ سدھانہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار 50 سالہ اللہ دتہ ولد مانک شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب فیصل آباد روڈ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے مبینہ طور پر ٹکر مار کر سینئر ممبر پریس کلب جھنگ محمد اسلم شاہین کے صاحبزادے محمد وقاص عرف وکی کو شدید زخمی کر دیا۔ حادثے میں ان کی ایک ٹانگ فریکچر ہو گئی۔ زخمی وقاص کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو جھنگ کے ٹراما سنٹر لیجایا گیا لیکن تشویشناک حالت کے باعث انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ۔شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سرکاری ایمبولینسز کی ڈرائیونگ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس گاڑیوں میں تجربہ کار ڈرائیور تعینات کئے جائیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *