ریونیو سے متعلقہ شہریوں کے مسائل کا حل ترجیح ہے
ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈرنے اپنے آفس کے احاطہ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز تحت محکمہ مال سے متعلقہ سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے…

ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈرنے اپنے آفس کے احاطہ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز تحت محکمہ مال سے متعلقہ سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے موقع پر احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن اسسٹنٹ کمشنر ، محکمہ ریونیو کے افسران ،انچارج لینڈ ریکارڈ، سٹاف، تحصیلدار، پٹواری اور دیگر بھی موجودتھے۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں درخواست گزاروں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مختلف سائلین سے ریونیو عوامی خدمت سروسز کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ریونیو سے متعلقہ ان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔انہوں نے بعض سائلین کی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اقدامات کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کےلئے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں تمام ریونیو افسران ایک چھت تلے موجودہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ سمیت دیگر تحصیلوں میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام الناس کومحکمہ مال سے متعلق انکی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔


