زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈی پی او آفس جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پولیس ورکنگ، انتظامی امور اور انسدادِ جرائم کیلئے اختیار کی جانے والی موثر حکمتِ
زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈی پی او آفس جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پولیس ورکنگ، انتظامی امور اور انسدادِ جرائم کیلئے اختیار کی جانے والی موثر حکمتِ عملی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مربوط نظامِ کار کے ذریعے نہ صرف جرائم پر قابو پایا جا رہا ہے بلکہ شہریوں کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر بھی اس موقع پر موجود تھے۔زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز نے پولیس ورکنگ کے مختلف پہلوؤں کا مشاہدہ کرتے ہوئے اسے مؤثر، شفاف اور قابلِ تقلید قرار دیا اور کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق پولیس کا یہ نظام شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے ایک مثالی اقدام ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *