خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
جھنگ

زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا ڈی پی او آفس جھنگ کا دورہ

زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈی پی او آفس جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او…

زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا ڈی پی او آفس جھنگ کا دورہ

زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈی پی او آفس جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پولیس ورکنگ، انتظامی امور اور انسدادِ جرائم کیلئے اختیار کی جانے والی موثر حکمتِ عملی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مربوط نظامِ کار کے ذریعے نہ صرف جرائم پر قابو پایا جا رہا ہے بلکہ شہریوں کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر بھی اس موقع پر موجود تھے۔زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز نے پولیس ورکنگ کے مختلف پہلوؤں کا مشاہدہ کرتے ہوئے اسے مؤثر، شفاف اور قابلِ تقلید قرار دیا اور کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق پولیس کا یہ نظام شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے ایک مثالی اقدام ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں