خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سردار محمد یوسف کی عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایتانتونیو گوتریس کی اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی حمایت اور نمایاں کردار کی تعریفایشین گیمز کرکٹ: پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گاایشین گیمز ہاکی: پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل کل ہوگااحسن اقبال کا ٹرانسپورٹ گزرگاہوں کو اقتصادی راہداریوں میں تبدیل کرنے پر زورپاکستان، اے ڈی بی کا برآمدات بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ ایکسیلیریٹر پروگرام شروع کرنے پر اتفاقامریکہ آج عراق سے فوجی انخلا مکمل کرے گاپاکستان کا صومالیہ میں بحری جہاز کی بازیابی کی کارروائی میں جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت
جھنگ

سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

جھنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سابق رکن صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری…

سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

جھنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سابق رکن صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاحی اقدامات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین، سابق ارکان صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ، خالد غنی اور محمد یعقوب شیخ، صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ، صاحبزادہ زین سلطان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے منصوبوں کی تکمیل، فنڈز کے استعمال اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

کمیٹی ارکان نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، تعمیراتی معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ افسران کو تعمیراتی میٹریل کے معیار پر خصوصی توجہ دینے اور منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ناقص میٹریل یا غیر معیاری تعمیراتی کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ عوامی وسائل کے مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ محکموں کو عوامی مسائل کے حل کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

کمیٹی ارکان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود، تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ جاری منصوبوں کی نگرانی اور بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں