سرگودھا روڈ پر رسول پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی 4 افراد زخمی
سرگودھا روڈ پر رسول پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار بس کے…

سرگودھا روڈ پر رسول پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے اچانک سامنے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں بریک لگائی، جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں عطا اللہ، بلقیس، ساجد اور رفعت شامل ہیں۔واقعے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے


