خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی منظوری دے دیسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیےپاکستان ریلوے نے آمدن میں تاریخی 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کر لیا: حنیف عباسیامریکی حکام کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکتنائیجیریا میں 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاریبھارت نے مسقط میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیاپاکستانی ادویات قبضے میں لینے ، انہیں جلانے کی کوشش پر افغانستان میں احتجاج شروع ہوگیاسترہ ممالک کی ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
معیشت

سمندرپار پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں 5 فیصد، ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ

سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے امور کی وزارت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بیرون ملک بھیجے گئے پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں پانچ فیصد جبکہ غیر ملکی ترسیلات زر میں نو فیصد اضافہ ریکارڈ…

سمندرپار پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں 5 فیصد، ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ

سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے امور کی وزارت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بیرون ملک بھیجے گئے پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں پانچ فیصد جبکہ غیر ملکی ترسیلات زر میں نو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت نے دو ہزارپچیس میں حاصل کردہ ان کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک روزگار کی تلاش میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بیورو آف امیگریشن کی جانب سے کئے گئے ٹھوس اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

وزارت کے مطابق دو ہزار پچیس میں مجموعی طورپر سات لاکھ باسٹھ ہزار چار سو ننانوے پاکستانی کارکن بیرون ملک بھجوائے گئے جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ سال کے دوران تقریباً چالیس ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

وزارت نے کہا کہ بیرون ملک محنت کشوں کی برآمد کیلئے دو ہزار پچیس میں اٹلی بیلاروس اور عراق کے ساتھ معاہدے کئے گئے۔

اس سلسلے میں اٹلی کی جانب سے پاکستان کیلئے دس ہزار پانچ سو کارکنوں کا کوٹہ مختص کرنا ایک بڑی کامیابی ہے جس کے تحت تین سال کے دوران سالانہ تقریباً ساڑھے تین ہزار کارکنوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

وزارت نے مزید بتایا کہ انیس سال کے بعد قطر کی جانب سے پاکستانی کارکنوں کیلئے ویزوں کے اجراء کی بحالی سے خلیجی ملکوں میں پاکستانی محنت کشوں کی رسائی میں اضافہ ہوگا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں