728 x 90

سندھ طاس معاہدے پر سیمینار کل اسلام آباد میں ہو گا

سندھ طاس معاہدے پر سیمینار کل اسلام آباد میں ہو گا

سندھ طاس معاہدے پر ایک سیمینار کل اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں معاہدے کے تحت پاکستان کے پانی کے حقوق کو اجاگر کیا جائے گا۔ وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مصدق ملک نے آج اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار

سندھ طاس معاہدے پر ایک سیمینار کل اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں معاہدے کے تحت پاکستان کے پانی کے حقوق کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مصدق ملک نے آج اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار میں سندھ طاس معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر غور ہو گا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سیمینار میں آبی اور قانونی ماہرین شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کئی غیر ملکی مندوبین معاہدے پر اپنی نوعیت کے پہلے بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عالمی برادری سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا مؤقف تسلیم اور اس کی توثیق کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اس میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان تسلسل سے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر سندھ طاس معاہدے کو اٹھاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ثالثی عدالت نے بھی معاہدے پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos