خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ریسکیو شاہین اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے…

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ریسکیو شاہین اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور شراب نوشی کی ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم حسنین رضا کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اسلحہ لہراتے ہوئے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ تھا۔ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ریسکیو شاہین اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ممکنہ جرائم اور سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جا سکے۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے ذریعے قانون شکنی اور خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں