خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 151 ارب ڈالر مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اعلیٰ تعلیم، سیاحت اور مواصلات کے شعبوں میں 151 ارب ڈالر مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری آج اسلام آباد میں منعقدہ…

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 151 ارب ڈالر مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اعلیٰ تعلیم، سیاحت اور مواصلات کے شعبوں میں 151 ارب ڈالر مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

یہ منظوری آج اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی۔

منظور شدہ منصوبوں میں نیشنل سینٹر فار نینوسائنس اینڈ نینو ٹیکنالوجی کا قیام، نیشنل سینٹر فار مینو فیکچرنگ کا قیام، جامعہ کراچی میں تعلیمی سہولیات کی بہتری، خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور خیبرپختونخوا رورل ایکسیسبلیٹی پراجیکٹ شامل ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور ترقیاتی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی مرتب کریں۔

انہوں نے حکومت کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں