728 x 90

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کا جھنگ کا تفصیلی دورہ، ویٹرنری و تحقیقی سہولیات کا جائزہ

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کا جھنگ کا تفصیلی دورہ، ویٹرنری و تحقیقی سہولیات کا جائزہ

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر اور ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر محمد نعیم کنور کے ہمراہ جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال جھنگ، ضلعی لائیو سٹاک ڈائگناسٹک لیبارٹری، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جھنگ کے دفتر اور ریسرچ سینٹر فار دی

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر اور ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر محمد نعیم کنور کے ہمراہ جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال جھنگ، ضلعی لائیو سٹاک ڈائگناسٹک لیبارٹری، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جھنگ کے دفتر اور ریسرچ سینٹر فار دی کنزرویشن آف انڈیجنس بریڈز (RCCIB) کا معائنہ کیا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نے سول ویٹرنری ہسپتال میں نئے آپریشن تھیٹر اور ایکسرے روم میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ ڈائگناسٹک لیبارٹری کی جاری رینوویشن و اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا اور بقیہ کام 15 روز میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے دفتر میں انہیں ضلع جھنگ میں محکمہ کی کارکردگی، فیلڈ سرگرمیوں اور مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک نے مویشی پال حضرات سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور فیڈ بیک بھی حاصل کیا۔

RCCIB جھنگ کے دورے دوران سیکرٹری لائیو سٹاک نے نئی قائم ہونے والی اِن وٹرو فرٹیلائزیشن (IVF) لیبارٹری کا معائنہ کیا اور ادارے کی تحقیقی سرگرمیوں، مقامی نسلوں کے تحفظ اور جینیاتی بہتری کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدید تشخیصی، علاج معالجہ اور تولیدی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ فیلڈ سروسز کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مویشی پال حضرات کو بروقت اور معیاری ویٹرنری سہولیات میسر آ سکیں

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos