شورکوٹ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پیر محلہ روڈ شورکوٹ کینٹ میں لاپرواہی کے باعث موٹر سائیکل نے سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 60 سالہ محمد سلیم شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی
شورکوٹ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پیر محلہ روڈ شورکوٹ کینٹ میں لاپرواہی کے باعث موٹر سائیکل نے سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 60 سالہ محمد سلیم شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں رفیقی ایئر بیس ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسرا حادثہ بائی پاس پرانا جھنگ روڈ شورکوٹ میں پیش آیا جہاں رکشہ نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، حادثے میں دو خواتین زخمی ہوئیں۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *