صدر آصف علی زرداری نے پروفیسر پان ژیانگ بن کو امراض قلب کے علاج میں شاندار کردار اور پاکستان میں مریضوں کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارۂ پاکستان کا اعزاز دیا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب چین کے صوبے ہونان کے شہر جانگشا میں ہوئی۔ پان ژیانگ بن نے گزشتہ سال جنوری میں پاکستان کا
صدر آصف علی زرداری نے پروفیسر پان ژیانگ بن کو امراض قلب کے علاج میں شاندار کردار اور پاکستان میں مریضوں کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارۂ پاکستان کا اعزاز دیا ہے۔
اس حوالے سے خصوصی تقریب چین کے صوبے ہونان کے شہر جانگشا میں ہوئی۔
پان ژیانگ بن نے گزشتہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا بچوں کی زندگی بچانے کیلئے جدید طریقے سے علاج کیا اور پاکستان میں شعبہ طب سے وابستہ افراد کو جدید طبی تکنیکوں میں خصوصی تربیت دی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ان کوششوں سے پاکستان میں حفظان صحت کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ پاک چین تعاون کے حقیقی فوائد کی عکاس ہیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *