728 x 90

صدر،وزیراعظم کاکمزورطبقات کی معاونت جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ

صدر،وزیراعظم کاکمزورطبقات کی معاونت جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ

صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے انسانی ہمدردی کے چیلنجز سے نمٹنے اور کمزور طبقات کی معاونت جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔۔ آج عالمی یومِ ریڈ کراس اور ہلال احمرکے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے رضاکاروں، عملے

صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے انسانی ہمدردی کے چیلنجز سے نمٹنے اور کمزور طبقات کی معاونت جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔۔

آج عالمی یومِ ریڈ کراس اور ہلال احمرکے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے رضاکاروں، عملے اور شراکت داروں کو انسانیت کیلئے ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن اس اہم کردار کی یاد دہانی کراتا ہے جو انسانی ہمدردی کے کارکن صحت کے نظام کو مضبوط بنانے، ہنگامی حالات میں ردِعمل دینے اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنے میں ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ ایک محفوظ، صحت مند اور زیادہ جامع پاکستان کے لیے انسانیت، یکجہتی اور عوامی خدمت کے عزم کی تجدید کریں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کی قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیوں، خون کی فراہمی، صحت کی سہولیات اور کمیونٹی تک رسائی کے شعبوں میں خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس ادارے کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مستقبل میں اس کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos