ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمر سرور…

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمر سرور نے ریل بازار، کوٹ روڈ اور ایوب چوک کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے بازاروں میں تاجروں اور دوکانداروں کو فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بازاروں اور اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی میونسپل کمیٹیز کو سخت ہدایات جاری کیں۔


