خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ضلعی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد یعقوب شیخ اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاحی…

ضلعی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد یعقوب شیخ اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاحی اقدامات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی پی او ساجد حسین، سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ، صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ، امیر عباس سیال، خالد غنی اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت، فنڈز کے استعمال اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہدایت جاری کی کہ تمام منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس میں زیر تعمیر سڑکوں کے منصوبوں کا خصوصی جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ تعمیراتی میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ناقص میٹریل یا غیر معیاری کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔

بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے زیر تعمیر سرکاری و عوامی عمارات سے متعلق بریفنگ دی جبکہ واسا حکام نے سیوریج بحالی منصوبوں، نکاسی آب کے مسائل اور شہری سہولیات کی بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ معرکہ حق کی شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر ضلع بھر میں تقریبات اور جشن کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ قومی یکجہتی اور جذبہ حب الوطنی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جن کے مثبت نتائج عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں