خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

عالمی دن برائے تپ دق (ورلڈ ٹی بی ڈے) کی مناسبت سے ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

عالمی دن برائے تپ دق (ورلڈ ٹی بی ڈے) کی مناسبت سے ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقادکیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ…

عالمی دن برائے تپ دق (ورلڈ ٹی بی ڈے) کی مناسبت سے ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

عالمی دن برائے تپ دق (ورلڈ ٹی بی ڈے) کی مناسبت سے ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقادکیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم بھٹی سمیت دیگر ہیلتھ افسران ، ضلعی افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سمینار کے آغاز میں محکمہ ہیلتھ کے افسران کی جانب سے شرکاءکو ٹی بی مرض سے بچاو، تشخیص اور علاج کے بارے ترغیب دی گئی ۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے ،اس حوالہ سے اثرات محسوس ہونے پر شہریوں کو فوری سکریننگ کروانی چاہیے ،ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ٹی بی کلینک پر مفت ادویات اور سکریننگ کی سہولت میسر ہے،شہریوں کو سکریننگ کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ،انہوںنے کہا کہ تپ دق اور کمیونٹیز پر اس کے اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے محکمہ صحت اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے آگہی پروگرام منعقد کروائے جائیں ، ٹی بی کنٹرول کی کوششوں میں کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اس بیماری کے خاتمے کےلئے فروغ دیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اپنے ماحول کو بہتر بنانے کے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجر کاری مہم میں بھی حصہ لینا چاہیے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں