خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

عید الضحیٰ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے ضلع بھر میں پانچ عارضی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں

عید الضحیٰ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے ضلع بھر میں پانچ عارضی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ، تمام پوائنٹس پر خریدوفروخت، پارکنگ سمیت کسی قسم…

عید الضحیٰ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے ضلع بھر میں پانچ عارضی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں

عید الضحیٰ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کی خریدوفروخت کے لئے ضلع بھر میں پانچ عارضی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ، تمام پوائنٹس پر خریدوفروخت، پارکنگ سمیت کسی قسم کی کوئی فیس نہ ہے۔ قربانی کے جانوروں کی منڈیوں و سیل پوائنٹس پر خریداروں اور مویشیوں کے لئے عمدہ انتظامات ہیں۔ جبکہ مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اور ماحولیاتی تحفظ کے لے قربانی کے جانوروں کو شہری حدود میں لانے پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی افسران بھی ضلع میں قائم مویشی منڈیوں میں اعلیٰ نظم و نسق برقراررکھنے کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے منڈی کے انتظامی افسران کو ہدایت کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکورٹی امور کو چوکس رکھا جائے۔ سیل پوائنٹس پر موثر انداز میں عملدرآمد کے لئے تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم 24/7 پر فوری اطلاع کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کے ایام میں قربان کئے جانے والے جانوروں کی باقیات کو شہر سے باہر منتقل کرنے کےلئے تمام انتظامات اور دیگر امور کی کڑی نگرانی بھی کی جائیگی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں