خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات پر ورکرز کو فی کس 10 ہزار روپے کا چیک بطور انعام دینے کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات پر ورکرز کو فی کس 10 ہزار روپے کا چیک بطور انعام دینے کے سلسلہ میں تقریب…

عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات پر ورکرز کو فی کس 10 ہزار روپے کا چیک بطور انعام دینے کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات پر ورکرز کو فی کس 10 ہزار روپے کا چیک بطور انعام دینے کے سلسلہ میں تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد یعقوب شیخ ،اسسٹنٹ کمشنر جھنگ،شرجیل عباس قریشی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز نے عید الضحیٰ کے موقع پر بھر پور محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا، ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ سینٹری ورکز نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے خدمت خلق کے تحت کام کیا ۔ محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ورکرز کی حوصلہ افزائی قابل تحسین ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل جھنگ میں 1070 ورکرز کو فی کس دس ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے۔ مزید برآں تحصیل احمد پور سیال میں اسسٹنٹ کمشنر اور صاحبزاہ مولانا محمد آصف معاویہ نے 310 ورکرز میں چیک تقسیم کئے، تحصیل شورکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی نے 436 ورکرز میں چیک تقسیم کئے جبکہ تحصیل 18 ہزاری میں اسسٹنٹ کمشنر نے 201 ورکرز میں چیک تقسیم کئے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں