الخدمت فاؤنڈیشن کا فلسطین کے 300 طلباء کو پاکستان لاکر ڈاکٹربنا کروآپس بھیجنے کا فیصلہ
الخدمت فاؤنڈیشن کے ضعلی صدر طارق محمود صابری کا کہنا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لئے ہر قسم کے اقدامات کرنے کے لئے پرعزم اور تمام تر مشکلات کے…

الخدمت فاؤنڈیشن کے ضعلی صدر طارق محمود صابری کا کہنا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لئے ہر قسم کے اقدامات کرنے کے لئے پرعزم اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مسلمان بھائیوں کی ہرطرح مدد کی جائے گئی انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے غزہ کے 300 فائنل ائیر میڈیکل کے سٹوڈنٹس کو پاکستان میں لاکر انکو ڈاکٹر بناکر واپس غزہ میں بھیجنے کا فیصلہ کی ہےا تاکہ وہ وآپس جاکر اپنی قوم کی خدمت کرسکیں ان میں سے ابھی 61 سٹوڈنٹس پاکستان پہنچے چکے ہیں جنکا استقبال ڈاکٹر حفیظ الرحمان صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے کیا غزہ میں میڈیکل کی چاروں یونیورسٹیاں تباہ ہوچکی ہیں سٹوڈنٹس کا تمام خرچہ الخدمت فائونڈیشن برداشت کرے گی اس سے پہلے 300 فلسطینی سٹوڈنٹس جو پاکستان میں پڑھ رہے تھے انکا خرچہ الخدمت فائونڈیشن اٹھائے گئی۔


