فوڈسیفٹی ٹیموں کا شاہ جیونہ میں واقع ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر فوڈسیفٹی ٹیموں کا شاہ جیونہ میں واقع ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مار کرچلر مشین، نیلے اور سفید ڈرمز سمیت دیگر متعلقہ سامان ضبط کر لیااور450…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر فوڈسیفٹی ٹیموں کا شاہ جیونہ میں واقع ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مار کرچلر مشین، نیلے اور سفید ڈرمز سمیت دیگر متعلقہ سامان ضبط کر لیااور450 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاﺅڈرسے دودھ تیار کرنے پر کولیکشن سنٹر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرواکر سامان ضبط کر لیا گیااور ملزم کو قانون کی گرفت میں لے لیا گیا ہے۔ دودھ کے نام پر جعلی سفید محلول تیارکیا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ سمیت دیگر انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ دودھ میں پانی کی ملاوٹ سے فیٹ کی کمی پائی گئی۔کولیکشن سنٹر سے جعلی و ملاوٹی دودھ کو ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔پری مکس دودھ کے نمونے مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری بجھوادیے گئے ہیں۔ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ترسیل ناکام بنا دی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ناقص ملاوٹی دودھ شیرخوار بچوں اور بزرگوں کو موزی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔عوام الناس تک معیاری اشیاءکی یقینی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی سرگرم ہیں۔اشیائے خورونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔


