728 x 90

لاہور کے علاقہ اچھرہ میں مبینہ طور پر ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والے کم سن بہن بھائیوں کی نماز جنازہ جھنگ سٹی میں ادا کر دی گئی

لاہور کے علاقہ اچھرہ میں مبینہ طور پر ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والے کم سن بہن بھائیوں کی نماز جنازہ جھنگ سٹی میں ادا کر دی گئی

گزشتہ روز لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک ماں نے اپنے ہی تین کمسن بچوں کو بے دردی سے ق ت ل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ سالہ مومنہ بتول، چار سالہ مومن رضا اور دو سالہ ام حبیبہ شامل

گزشتہ روز لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک ماں نے اپنے ہی تین کمسن بچوں کو بے دردی سے ق ت ل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ سالہ مومنہ بتول، چار سالہ مومن رضا اور دو سالہ ام حبیبہ شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سوگ کا سماں تھا اور ہر آنکھ اشکبار ۔
تینوں بچوں کی میتیں ان کے آبائی علاقے محلہ سجادیہ پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی، ہر شخص غم سے نڈھال دکھائی دے رہا تھا جبکہ فضا سوگوار ہو گئی۔تینوں بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، ہر آنکھ نم تھی اور لوگ اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے رہے۔ بعد ازاں بچوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos