خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

معمولی خاندانی تنازعے میں بہنوئی کے بھائی کا قتل، دونوں نامزد ملزمان گرفتار

تھانہ صدر کے علاقہ کڑیانوالہ میں پیش آنے والے اندوہناک قتل پر فوری کارروائی یقینی بناتے ہوئے پولیس نے نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ میں عامر شہزاد نامی شہری کو فائرنگ…

معمولی خاندانی تنازعے میں بہنوئی کے بھائی کا قتل، دونوں نامزد ملزمان گرفتار

تھانہ صدر کے علاقہ کڑیانوالہ میں پیش آنے والے اندوہناک قتل پر فوری کارروائی یقینی بناتے ہوئے پولیس نے نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ میں عامر شہزاد نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان جعفر اقبال اور خضر اقبال نے مبینہ طور پر اپنی بہن کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کا بدلہ لینے کی غرض سے اس سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔ وقوعہ کے فوراً بعد پولیس نے جدید تفتیشی تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ شواہد کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام تر قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے واضح کیا ہے کہ خاندانی تنازعات کو خونریزی میں بدلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقائق اور شواہد کی روشنی میں ملزمان کی سزایابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی مجرم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ڈی پی او نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں اور تنازعات کے حل کیلئے قانونی راستہ اختیار کریں تاکہ معاشرے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں