خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

موسم کے پیش نظر انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے,علی اکبر بھنڈ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ حالیہ موسم کے پیش نظر انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ،تمام متعلقہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز…

موسم کے پیش نظر انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے,علی اکبر بھنڈ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ حالیہ موسم کے پیش نظر انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ،تمام متعلقہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز سے کریں۔پولیو مہم 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی۔اس دوران محکمہ ہیلتھ قطرے پلانے کا ہدف سو فیصد مکمل کرنے کےلئے پولیو ٹیموں کی ٹریننگ سمیت دیگرتمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم بارے پیشگی اقدامات اور انسداد ڈینگی کی جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینے سے متعلق مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور سرویلنس کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور انسداد پولیومہم کے حوالہ سے بتایا کہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمرکے 5 لاکھ 81 ہزار 759 بچوں کو پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے کا ہدف دیا گیا ہے۔پولیو ٹیموں کی ٹریننگ و دیگر تمام انتظامات کو بروقت مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے۔ تمام متعلقہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز سے کریں، لاروا کی سرویلنس کے حوالہ سے گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں،قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس اسٹیشنزکی سرویلنس سمیت تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں جبکہ زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم اور انسداد ڈینگی مہم کی موثر مانیٹرنگ،سائٹس کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے اور ہیلتھ ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی کوچیک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں