728 x 90

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار، 55 لاکھ روپے مالیت کے 35 موٹر سائیکل برآمد

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار، 55 لاکھ روپے مالیت کے 35 موٹر سائیکل برآمد

جھنگ پولیس کے سی آئی اے سٹاف نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب تین رکنی گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں تصور عباس عرف سرغنہ، منظور حسین اور حسن رضا شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 55 لاکھ روپے مالیت کے 35 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد

جھنگ پولیس کے سی آئی اے سٹاف نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب تین رکنی گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں تصور عباس عرف سرغنہ، منظور حسین اور حسن رضا شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 55 لاکھ روپے مالیت کے 35 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کامیاب کارروائی پر ڈی ایس پی سی آئی اے افضال حسین اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور پیشہ ور ڈاکوؤں کیلئے ضلع جھنگ میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos