میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے ٹوٹے ہوئے مین ہولزکی مرمت و بحالی پر کام تیزی سے جاری
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے ٹوٹے ہوئے مین ہولزکی مرمت و بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔میں ہولز کے کام کی مانیٹرنگ کیلئے افسران…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے ٹوٹے ہوئے مین ہولزکی مرمت و بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔میں ہولز کے کام کی مانیٹرنگ کیلئے افسران فیلڈ میں موجود ہیں جو کھلے مین ہولز کو موقع پر کور کروارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے میونسپل کمیٹی عملہ کو مین ہولز کی فوری مرمت و بحالی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جائزہ لیکر تمام ٹوٹے ہوئے مین ہولزکی بحالی کے حوالہ سے تیزرفتاری سے کام کریں شہر میں کوئی مین ہول کھلا پایا گیا تو میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔


