خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں 10 روزہ زیادہ گندم اگاؤ مہم کا آغاز، 8 نومبر تک کسان سیمینارز، تربیتی پروگرامز اور گھر گھر آگاہی مہم کے ذریعے کاشتکاروں کو جدید طریقوں سے پیداوار بڑھانے کی ترغیب دی جائے گی، مہر ناصر عباس عارف سیالجھنگ: اضافی چالان کی شکایات پر ڈی پی او ساجد حسین کا نوٹس، متعلقہ ٹریفک وارڈن کو شوکاز نوٹس جاری، شہریوں کو بلاجواز پریشان کرنے اور اختیارات سے تجاوز پر محکمانہ کارروائی کی وارننگحلال شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، خالد مگسیپاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لیچین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران مودی حکومت کی دفاعی پالیسی کو عالمی تنقید کا سامناافغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاریپاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آردانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، وزیراعظم
انسانی حقوق

میٹا کی گلوبل ہیڈ برائے انسانی حقوق پالیسی کی وفاقی وزیر قانون سے ملاقات، ڈیجیٹل تحفظات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: میٹا کی گلوبل ہیڈ برائے انسانی حقوق پالیسی، میرینڈا سِسنز نے آج وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کے تحفظ، آن لائن حفاظت،…

میٹا کی گلوبل ہیڈ برائے انسانی حقوق پالیسی کی وفاقی وزیر قانون سے ملاقات، ڈیجیٹل تحفظات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: میٹا کی گلوبل ہیڈ برائے انسانی حقوق پالیسی، میرینڈا سِسنز نے آج وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کے تحفظ، آن لائن حفاظت، اور انسانی حقوق کی حمایت کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے عوامی آگاہی مہمات کے تسلسل، بچوں کی حفاظت کے تعلیمی مواد کی تیاری، اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

وزیر قانون نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزارت کی جاری کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ حکومت سائبر بُلنگ اور آن لائن استحصال کے خلاف ڈیجیٹل خواندگی مہمات اور عوامی آگاہی پروگرامز پر کام کر رہی ہے۔

میرینڈا سِسنز اور وزیر قانون نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے میٹا اور مختلف وزارتوں خصوصاً وزارت اطلاعات ٹیکنالوجی اور وزارت داخلہ کے ساتھ تعاون کو موثر پالیسیوں کے نفاذ کے لیے ضروری قرار دیا۔

ملاقات میں انسانی حقوق کے تحفظ اور ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں