خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: موچیوالا کے چک نمبر 441 میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو پر ڈی پی او ساجد حسین کا نوٹس، پولیس نے 6 ملزمان حراست میں لے لیے، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاریجھنگ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کا ضلعی محکموں کے اجلاس اور شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دوروں میں ترقیاتی منصوبوں، صفائی آپریشن، سیوریج اور ہسپتال کی سہولیات کا جائزہ، بروقت تکمیل اور عوامی خدمات بہتر بنانے کی ہدایتجھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس اجلاس، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، حادثات کی روک تھام اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے سخت احتساب کی ہدایتجھنگ میں یوتھ کلائمیٹ کانفرنس، 100 سے زائد طلبہ کی شرکت، دریائے چناب میں سیلاب، شدید گرمی، فضائی آلودگی اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو، سفارشات نیشنل یوتھ اسٹیٹمنٹ 2026 میں شامل کی جائیں گینائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
معیشت

نائب وزیراعظم سموعہ میں دولت ِ مشترکہ ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج (پیر) سموعہ میں شروع ہونے والے دولتِ مشترکہ ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ نائب…

نائب وزیراعظم سموعہ میں دولت ِ مشترکہ ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج (پیر) سموعہ میں شروع ہونے والے دولتِ مشترکہ ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔

نائب وزیراعظم اس اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی، معاشی ترقی اور دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے سمیت مختلف عالمی امور اور مشکلات کے حوالے سے پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے۔ دولت مشترکہ بزنس فورم میں ”افرادی قوت کی ترقی” کے موضوع پر اپنے اہم خطاب میں وہ پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، فنی مہارت کے فروغ اور ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے نقطۂ نظر پر روشنی ڈالیں گے۔ نائب وزیر اعظم دولت مشترکہ رکن ممالک کے وفود کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہر بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت تنظیم کیلئے اس کے عزم اور چھوٹے جزائر پر مشتمل بحر الکاہل ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں