ناقص سیوریج سسٹم ، کیا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بستی دیوان والی مکمل طور پر بند ہونے جارہا ہے
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بستی دیوان والی جس میں 3 سو کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں اس اسکول کی عمارت علاقے کے ناقص سیوریج سسٹم کی وجہ سے تباہ و بربار ہوچکی ہے،…

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بستی دیوان والی جس میں 3 سو کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں اس اسکول کی عمارت علاقے کے ناقص سیوریج سسٹم کی وجہ سے تباہ و بربار ہوچکی ہے، اسکول کی چاردیواری گرچکی ہے جبکہ کلاس روم اور گراؤنڈ گندے پانی کے جوہڑ کی شکل اختیا رکرچکے ہیں۔اسکول کی تباہ حالی کی وجہ سے طالبات کی کلاسز قریبی جامع مسجد فیصان المصوم کے مدرسے میں لگائی جارہی ہیں جہاں پرطالبات انتہائی مشکل حالات میں تعیلم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،اسکول کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے طالبات اوراساتذہ دونوں ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق بستی دیوان والی کا سیوریج سسٹم گزشتہ کئی سالوں سے مکمل طور پرختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے بستی دیوان والی اور محلہ یوسف آباد کے ہزاروں افراد پر مشمتمل آبادی مسائل سے دو چارہے۔ کئی بار اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب دلائی جاچکی ہے لیکن کسی نے بھی اس مسلئے کو حل کرنے کے لئے مناسب انتظامات نہیں کیئے اوراب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اسکول کی چار دیواری کئی جگہوں سے گرچکی ہے اسکول کا احاطہ مکمل طور پر گندے پانی کے جوہڑ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔حکومت اور ضلعی حکومت کی جانب سے گڈگورنس کے مسلسل دعوے تو کئے جارہے ہیں لیکن ایک گرلز ہائی اسکول جو صرف سیوریج کے پانی کی وجہ سے تباہ و برباد ہوچکا ہے اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی بحالی کے لئے فوری طور پر انتظامات کئے جائیں تاکہ اس اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والی سکیڑوں طالبات جن کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے اپنا تعلیم عمل جاری رکھنے میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔




