728 x 90

نجی سکول میں طالب علم پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ، ڈی پی او جھنگ کا فوری نوٹس، ملزم گرفتار

نجی سکول میں طالب علم پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ، ڈی پی او جھنگ کا فوری نوٹس، ملزم گرفتار

تھانہ مسن کے علاقہ پیر کوٹ میں واقع ایک پرائیویٹ سکول میں کم سن طالب علم پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثناء اللہ کو

تھانہ مسن کے علاقہ پیر کوٹ میں واقع ایک پرائیویٹ سکول میں کم سن طالب علم پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے خلاف تھانہ مسن میں قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے واقعہ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کا تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بچوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ قابل احترام ہیں، تاہم اس مقدس پیشے کی آڑ میں ظلم یا تشدد کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بچوں پر ہاتھ اٹھانے والے عناصر کے لیے قانون میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos