خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

نیو ائیر نائٹ کے موقع پر امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل

نیو ائیر نائٹ کے موقع پر امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل . 600 سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔…

نیو ائیر نائٹ کے موقع پر امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل

نیو ائیر نائٹ کے موقع پر امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل . 600 سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس کی طرف سے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے . 600 سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ شہر کے اہم مقامات، شاپنگ مالز، تفریحی مراکز، اور مشہور چوراہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ نیو ایئر نائٹ پر ممکنہ رش کے پیش نظر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشکوک افراد یا مشکوک سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام پولیس ہیلپ لائن 15 پر فوری رابطہ کریں ، پولیس امن و امان کے قیام کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔شہری نیو ایئر کی خوشیاں مناتے وقت قانون کا احترام کریں ، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ون ویلنگ سے گریز کریں ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں