خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کا مارکیٹ کا دورہ، تجاوزات ختم، دکانداروں کو وارننگجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کی شوگر ملز انتظامیہ سے میٹنگ، گنے کی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز اور لائسنس لازمی قرارجھنگ: بھکر روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمیجھنگ: ڈپٹی کمشنر کی عوامی درخواستوں کی سماعت، فوری ریلیف کی ہدایتجھنگ میں تین مختلف حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی، لوڈر رکشہ الٹنے اور چولہے سے بچی جھلسنے کے واقعات،ریسکیوپاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
معیشت

وزیر خزانہ کی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ڈچ کمپنیوں کے کردار کی تعریف

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں ڈچ کمپنیوں کے مثبت کردار اور خدمات کو سراہا ہے۔ انہوں نے یہ بات نیدرلینڈز کی سبکدوش ہونے والی سفیر ہینی فوکل ڈی فریز سے…

وزیر خزانہ کی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ڈچ کمپنیوں کے کردار کی تعریف

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں ڈچ کمپنیوں کے مثبت کردار اور خدمات کو سراہا ہے۔

انہوں نے یہ بات نیدرلینڈز کی سبکدوش ہونے والی سفیر ہینی فوکل ڈی فریز سے گفتگو میں کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے الوداعی ملاقات میں کی۔

وزیرخزانہ نے سفیر کو پاکستان کی حالیہ معاشی پیشرفت سے آگاہ کیا جس میں پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، مستحکم سیکورٹی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ شامل ہیں اور یہ تمام عوامل مستحکم معیشت کی بدولت ممکن ہوئے۔

نیدرلینڈز کی سفیر نے اپنے تاثرات میں معاشی استحکام کے حصول کیلئے کی گئی پیشرفت کی تعریف کی اور پاکستان کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان طویل مدتی اقتصادی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں