728 x 90

وزیر داخلہ کا داخلی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ

وزیر داخلہ کا داخلی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ترقی کی راہ پر

وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور اُسے دہشت گردی سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے شہریوں کو نہیں بلکہ صرف بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے ہمارے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos