وزیراعظم کا برآمدات میں اضافے کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کو فعال بنانے کا عزم
کابینہ کی کمیٹی بڑی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے ماہرین کی آراء پر مبنی سفارشات پیش کرے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو زرعی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا…

کابینہ کی کمیٹی بڑی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے ماہرین کی آراء پر مبنی سفارشات پیش کرے گی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو زرعی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
انہیں بتایا گیا کہ مال کے بدلے مال کے سلسلے میں زرعی اجناس کی تجارت کے حوالے سے روس کے ساتھ مفاہمت کی دویادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تاجکستان نے پاکستان کے ساتھ ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
شہبازشریف نے ان کی بیشتر ہدایات پر عمل کرنے کیلئے وزارت تجارت کی تعریف کی۔
انہوں نے پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لئے برآمدی ترقی کے قومی بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے کی ہدایت دی۔


