خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

وزیراعظم کی معروف امریکی آئی ٹی کمپنی کو پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی ایفینیٹی کو قومی اور بین الاقوامی صارفین کے لئے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے…

وزیراعظم کی معروف امریکی آئی ٹی کمپنی کو پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی ایفینیٹی کو قومی اور بین الاقوامی صارفین کے لئے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی ایفینیٹی کے سی ای او جیرومی کیپیلس (Jerome Kapelus) کی قیادت میں چاررکنی وفد سے بات چیت کے دوران کہی۔

وزیراعظم نے ایفینیٹی کے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی باصلاحیت افرادی قوت میں عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کی استعداد موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی اور دیگر جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کرنے کے پروگرام کی خود نگرانی کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی شعبے میں 25 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کے حصول کے لیے آئی ٹی کمپنیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں.

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جیریمی کیپیلس نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے انتہائی موزوں ہے،اس وقت Afiniti پاکستان میں ایک ہزار سے زائد انتہائی باصلاحیت پاکستانی ماہرین کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے کام کرنے کی لا تعداد استعداد موجود ہے، وفد نے پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کی صلاحیتوں اور اس شعبے کی ترقی کے لیے ان کی محنت کو بھی سراہا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں