خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
معیشت

وزیرخزانہ کا خدمات کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس اصلاحات کے حکومتی عزم کا اعادہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کو معاشی ترقی کو آگے بڑھانے، ترقی کے لئے وسائل کو متحرک کرنے اور پاکستان کاقرضوں پر مستقل انحصار ختم کرنے کے لئے اہم ضرورت قرار…

وزیرخزانہ کا خدمات کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس اصلاحات کے حکومتی عزم کا اعادہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کو معاشی ترقی کو آگے بڑھانے، ترقی کے لئے وسائل کو متحرک کرنے اور پاکستان کاقرضوں پر مستقل انحصار ختم کرنے کے لئے اہم ضرورت قرار دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میںVEON گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

وفاقی وزیر نے شفافیت بڑھانے اور خدمات کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس اصلاحات کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا جس میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

انہوں نے محصولات میں اضافے اور وسائل کو متحرک کرنے کیلئے ایف بی آر کی کوششوں کے ذریعے ہراساں کرنے کی بجائے اعداد و شمار کے تجزئیے کے استعمال کو حقائق پر مبنی مباحثے کیلئے ضروری قرار دیا۔

محمد اورنگزیب نے حکومت کے نجکاری پروگرام کو آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور دوطرفہ شراکت داروں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی حقیقی خواہش پائی جاتی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں