پاک ، چین معاشی تعلقات ہرگزرتے دن کیساتھ مضبوط ہورہے ہیں ، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات آج (جمعہ کو)اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ اورچین…

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعلقات ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں ۔
انہوں نے یہ بات آج (جمعہ کو)اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ اورچین کے روی گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
معاہدے کے تحت چین کا روی گروپ پاکستان میں عالمی معیار کے ٹیکسٹائل پارک قائم کرے گا ۔
شہبازشریف نے پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لینے پر روی گروپ کی تعریف کی ۔
چیئرمین روی گروپ قوی یافو نے کہا کہ گروپ سرمایہ کار کے طورپر نہیں بلکہ پاکستان کے دوست کے طورپر پاکستان آیا ہے ۔


