وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کے ملائیشیاء کے ہم منصب انور ابراہیم نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی قیادت کی حمایت اور مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قیادت
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کے ملائیشیاء کے ہم منصب انور ابراہیم نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی قیادت کی حمایت اور مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی حمایت کے مضبوط پیغام پر ملائیشیا کے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم کی شاندار قیادت کو سراہتے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم نے انہیں مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی گفتگو سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی امن کوششوں کیلئے ملائیشیا کی مکمل حمایت کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعلقات اور مسلم دنیا میں قابل اعتماد آواز کے طور پر کھڑے ہونے سے اسے بامقصد مذاکرات کے حالات پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
شہباز شریف نے انور ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *