وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امدادی کوششوں میں معاونت کے لیے نیپال کو ہنگامی امداد بھیج رہا ہے۔ انہوں نے آج سہ پہر اپنے نیپالی ہم منصب بلیندرہ شاہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران، نیپال میں حالیہ اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امدادی کوششوں میں معاونت کے لیے نیپال کو ہنگامی امداد بھیج رہا ہے۔
انہوں نے آج سہ پہر اپنے نیپالی ہم منصب بلیندرہ شاہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران، نیپال میں حالیہ اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے نیپالی قیادت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، وزیراعظم نے اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، بلندرا شاہ نے قدرتی آفت کے تناظر میں ٹیلی فون کرنے اور یکجہتی و حمایت کا اظہار کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے مدد کی فراہمی کی فراخ دلانہ پیشکش پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *